پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

فیلڈ مارشل کی یو اے ای کے نائب حکمران سے ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے نائب حکمران و مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران شیخ طہنون بن زید النہیان سے اہم ملاقات۔ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

February 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا اہم سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے یو اے ای کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کے مسلسل تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اپنی معاشی بحالی کے لیے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

دیکھیے: فلسطین کاز پر پاکستان کا کردار لائقِ تحسین ہے، ترجمان حماس

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *