نیلامی میں جاز سب سے بڑا خریدار بن کر سامنے آیا جس نے مجموعی طور پر 190 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا۔ یوفون نے 180 میگا ہرٹز جبکہ زونگ نے 110 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا

March 10, 2026

افغانستان میں طالبان کی فارسی مخالف مہم اب بین الاقوامی سفارتی سطح تک پہنچ گئی ہے، ماسکو میں سفارت خانے کے بورڈ سے فارسی زبان کو مکمل طور پر حذف کردیا گیا ہے

March 10, 2026

طالبان کو دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور اپنے وعدوں کو عملی شکل دینا چاہیے۔

March 10, 2026

یہ جنگ صرف میزائلوں اور ڈرونز کی جنگ نہیں ہے۔ یہ جنگ وسائل کی جنگ ہے

March 10, 2026

امریکا اور پاکستان کے درمیان توانائی تعاون کو مضبوط بنانے سے نہ صرف معاشی استحکام میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے میں استحکام اور عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی

March 10, 2026

بحرین نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس جغرافیائی ڈیٹا اور اسٹریٹیجک معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر نتین موہن کو گرفتار کر لیا ہے

March 10, 2026

فلسطین کاز پر پاکستان کا کردار لائقِ تحسین ہے، ترجمان حماس

حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

انہوں نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے اسرائیلی جارحیت رکوانے اور غزہ میں انسانی امداد کی بحالی کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

February 14, 2026

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنماء اور ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے سفارتی کردار اور اصولی مؤقف پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کے اقدامات کو فلسطینی سیاسی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کی مہم کو روکنے کے لیے جنگ بندی بین الاقوامی ذمہ داری کا تقاضا ہے، تاہم اسرائیل مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے امن کے امکانات کو سبوتاژ کر رہا ہے۔ انہوں نے ‘غزہ پیس بورڈ’ میں شامل اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور صیہونی حملے رکوانے کے لیے اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کریں۔ حماس کے رہنماء نے اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ غزہ میں ایسے امریکی بم استعمال کیے گئے جن کی حرارت سے انسانی لاشیں فضاء میں تحلیل ہو گئیں، جس کے باعث شہداء کی اصل تعداد دو لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈاکٹر خالد قدومی کا یہ بیان عالمی سطح پر اسلام آباد کی ساکھ اور فلسطینی سیاسی قیادت میں پاکستان کی سفارتی قبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان مسلسل اس موقف پر قائم ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا فوری خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ناگزیر ہے۔ پاکستان نے پیس بورڈ میں شمولیت کے ذریعے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک ایسی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت ‘القدس الشریف’ ہو۔

دیکھیے: یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ،

متعلقہ مضامین

نیلامی میں جاز سب سے بڑا خریدار بن کر سامنے آیا جس نے مجموعی طور پر 190 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا۔ یوفون نے 180 میگا ہرٹز جبکہ زونگ نے 110 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا

March 10, 2026

افغانستان میں طالبان کی فارسی مخالف مہم اب بین الاقوامی سفارتی سطح تک پہنچ گئی ہے، ماسکو میں سفارت خانے کے بورڈ سے فارسی زبان کو مکمل طور پر حذف کردیا گیا ہے

March 10, 2026

طالبان کو دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور اپنے وعدوں کو عملی شکل دینا چاہیے۔

March 10, 2026

یہ جنگ صرف میزائلوں اور ڈرونز کی جنگ نہیں ہے۔ یہ جنگ وسائل کی جنگ ہے

March 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *