پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

October 5, 2026

گلوبل پیس اسٹریٹیجی فورم نے پاکستان کو افغانستان سے لاحق سکیورٹی خطرات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیا ہے۔

October 5, 2026

پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد ہلاکتوں سمیت کئی افراد لاپتا

دریائے چناب میں قادر آباد بند ٹوٹنے کا خدشہ، جس سے حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہوں گے
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کچھ افراد تاحال لاپتہ ہیں

سیلاب کے باعث گوجرانوالہ کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین لاپتہ ہیں۔

August 28, 2025

پنجاب:لاہور سیالکوٹ، چنیوٹ ودیگر علاقے اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں قادر آباد بند ٹوٹنے کا خطرہ ہے، بند ٹوٹنے کی صورت میں حافظ آباد اور چنیوٹ اور مضافات کے علاقے شدید متاثر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے۔ جبکہ اسکی موجودہ صلاحیت صرف آٹھ لاکھ کیوسک ہے۔

خطرے سے نمٹنے کے لیے منڈی بہاؤالدین کی طرف پانی کا راستہ بنایا گیا تھا لیکن پانی کے مسلسل اضافے کی وجہ سے خطرات اب بھِی برقرار ہیں۔

اسی طرح جن علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہاں کے مقیمین کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

سائفن دریائے راوی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین تاحال لاپتا ہیں۔

جبکہ دوسری جانب سیالکوٹ میں سیلاب کے باعث تما تر سرگرمیاں متاثر ہیں۔ نیز سیالکوٹ ایئرپورٹ میں بھی سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث فلائیٹ آپریشن بھی تعطل کا شکار ہے۔

دیکھیں: پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب؛ فوج طلب کرلی گئی

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *