نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتے کے روز سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے جہاں بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقات کی۔ دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 6 اہم معاہدے بھی طے پائے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی مشیرِ خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی غور کیا گیا جن میں تجارت ، اقتصادی تعاون، تعلیم شامل تھے۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش میں دونوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر بات چیت جاری ہے، نیز سارک کی بحالی سمیت اہم امور پر پیش رفت بھی متوقع ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے خارجہ امور کی موجودگی میں 6 اہم معاہدوں پر دستزخط بھی کیے گئے۔
معاہدوں کے مطابق سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے اور دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان ایم او یو طے پاٗے۔
اس کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام پربھی دستخط کیے گئے معاہدے کے مطابق ثقافتی پروگرام کی مدت تین سال تک ہوگی۔۔
اسکے علاوہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں تعاون و تجارت کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ہائی کمشنر عمران حیدر ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
دیکھیں: اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ، کئی معاہدوں پر دستخط متوقع