گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں کامیاب ڈیلیوری کے بعد چار لڑکیاں اور ایک لڑکا دنیا میں آئے۔
اس موقع پر ہسپتال کا دیگر عملہ اور وہاں موجود مریضوں کے لواحقین بھی حیران رہ گئے۔ پیدا ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی کی طبیعت نازک بتائی جارہی ہے جسے فوری طور پر نرسری میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ خصوصی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کومل نامی اسی خاتون نے دو سال قبل بھی بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا تھا۔ یعنی صرف دو سال میں وہ آٹھ بچوں کی ماں بن چکی ہیں، جس پر اہلِ خانہ خوشی سے سرشار ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے ماں اور بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی ہیں اور ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔
دیکھیں: شاہ رخ خان کو تین دہائیوں بعد پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا