بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل ماریانو گروسی نے پاکستان کے پُرامن جوہری پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اسے محفوظ اور عالمی قوانین کے مطابق قرار دے دیا۔
آئی اے ای اے سربراہ نے اپنے بیان میں پاکستان کے سات قریبی تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جوہری توانائی کے شعبے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ کا بیان عین اس موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے ہوا ہے، جبکہ دوسری جانب بھارت پاکستان کی اسٹریٹجک پالیسی پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔
پاکستان کا آئی اے ای اے کے ساتھ قریبی تعاون دراصل عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ نیز اس تعاون سے پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر ابھر کر بھی سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کا مقصد پرامن جوہری ٹیکنالوجی کو پائیدار ترقی کے لیے استعمال کرنا ہے۔
اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پاکستان کے جوہری پروگرام کی تعریف پاکستان کے اصل و مثبت چہرے کو مزید واضح کرتی ہے۔
دیکھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی ’’اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پاگیا