"> غیر قانونی افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا حکم
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

غیر قانونی افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا حکم؛ نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

June 29, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے 11 جولائی 2026 سے گرفتاریوں کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل آف پولیس (آئی جیز) اور اسلام آباد انتظامیہ کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 جولائی سے ایسے تمام افغان باشندوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو کسی بھی مؤثر ویزا یا قانونی سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔

وفاقی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان (آئی ایف آر پی) کے تحت مربوط اور سخت اقدامات کرنے کا پابند کیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ 11 جولائی سے شروع ہونے والے اس کریک ڈاؤن کے بعد صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ سکیورٹی اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں اور دیگر اقدامات کی تفصیلی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو جمع کروائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کا یہ فیصلہ ملکی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، سرحدی انتظام کو منظم کرنے اور داخلی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔

دیکھیے: کراچی رینجرز کیمپ حملہ؛ گرفتار افغان خارجی کا افغانستان میں تربیت لینے کا اعتراف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *