"> عمران خان: شفا ہسپتال منتقلی کیس، حکومتی درخواست واپس
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست واپس کردی

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست، رجسٹرار آفس نے پیپر بکس نامکمل ہونے پر اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔
عمران خان: شفا اسپتال منتقلی کیس، حکومتی درخواست واپس

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔

August 20, 2026

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔

حکومتی مؤقف

حکومت نے 19 اگست کو سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قیدی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار پہلے سے موجود ہے اور عدالتی حکم اس طریقہ کار سے تجاوز کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے پر اعتراض عائد کیا ہے۔ حکومتی قانونی ٹیم اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عمران خان کو علاج اور طبی معائنے کے لیے دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ کے ذریعے ان کے علاج اور طبی معائنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

دیکھیے: عمران خان کی ہسپتال منتقلی: حکومت نے نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *