"> عمران خان کی ہسپتال منتقلی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

عمران خان کی ہسپتال منتقلی: حکومت نے نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی

حکومت نے چیف کمشنر اسلام آباد کے توسط سے بانی پی ٹی آئی کی شفاء ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی۔

August 19, 2026

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا عبوری حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا اس پر ازسرِ نو غور کیا جائے۔ درخواست میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل زیرِ التوا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی علاج کے لیے شفاء اسپتال منتقلی کی استدعا کی تھی جسے ہائی کورٹ نے 12 مارچ کو مسترد کر دیا تھا، اور بعد ازاں اسی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

حکومتی مؤقف میں پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 197 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ کسی قیدی کو جیل سے باہر ہسپتال منتقل کرنے کا ایک مخصوص قانونی طریقہ کار موجود ہے۔ اس سلسلے میں بعض صورتوں میں حکومت کی منظوری اور آئی جی جیل خانہ جات کے کے ذریعے پیش رفت ضروری ہوتی ہے، جبکہ منتقل شدہ قیدی کی پولیس نگرانی بھی لازمی ہوتی ہے۔

وفاقی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 10 اے تمام فریقین کو منصفانہ ٹرائل اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کا حق فراہم کرتا ہے۔ معاملہ پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے سامنے مقرر ہوا اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے بغیر حکم دے دیا گیا۔

درخواست میں واضح کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پہلے بھی باقاعدگی سے ہوتا رہا ہے اور میڈیکل بورڈز کئی بار ان کا علاج کر چکے ہیں۔ حکومت کے مطابق صحت کی خرابی کی صورت میں عدالت کو طبی ماہرین کی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ صادر کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا تمام تر میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں سخت سیکیورٹی کے تحت شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا، جبکہ ہدایت کی تھی کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال ہرگز متاثر نہ ہونے دی جائے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *