انڈیا  نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ میچ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تحت جمعرات کو برمنگھم میں ہونا تھا۔ سیاسی کشیدگی کے باعث انڈیا نے یہ فیصلہ کیا۔ بھات کے اس فیصلے کے بعد پاکستان براہ راست فائنل میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں سے جیتنے والے سے ہوگا۔
دیکھا جائے تو اس وقت انڈین ٹیم میں نامور کھلاڑی شامل ہیں۔ جن میں سرفہرست میں یوراج سنگھ، سریش رینا، ہربھجن سنگھ، پیوش چاولہ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ یاد رہے بھارتی ٹیم نے اس سے قبل بھی 20 جولائی کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، اب اس وقت انڈیا ٹیم کے اعلان کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گیٗ ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےجن شائقین نے ٹکٹ خرید لیا تھا انکو آدھی رقم واپس کی جائے گی۔
پاک۔ بھارت کشیدگی کے اثرات
پاک۔ بھارت کشیدگی کے اثرات کھیلوں پر مرتب ہورہے ہیں۔ یاد رہے چند ماہ قبل پہلگام واقعہ، سرحدی کشیدگی اور فضائی حملوں کی بنا پر دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے میدان میں گہری اثر انداز ہوئی ہے، کھلاڑیوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد روایتی حریف پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات نہ رکھنے پر ملک اپنی ریاستی موقف کا حوالہ دیا۔۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے اب ہمیں دیکھنا یہ ہے ستمبر میں جو ایشیا کپ منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس میں دونوں ممالک کیا طرز عمل اختیار کرتے ہیں۔
آیا دونوں ممالک ماضی کی کشیدگیوں کو پسِ پشت ڈال کر ایک نئے انداز سے کھیل کے میدان میں آتے ہیں یا پھر میچ کھیلنے سے انکار کردیں گے۔
دیکھیں: بھارت معرکہ حق میں شکست کے بعد پراکسی  جنگ پر اُتر آیا ہے؛ آرمی چیف عاصم منیر
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															