بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو نچلی ذات کی خواتین کو ٹرک سے بجری ڈال کر زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی، جنہیں مقامی لوگوں نے بروقت بچا لیا

February 24, 2026

بلوچستان میں “لاپتہ افراد” کے نام پر چلائی جانے والی مہمات کا پول اس وقت کھل گیا جب بی وائی سی کی جانب سے برسوں “لاپتہ” قرار دیے جانے والے سلیم بلوچ کو بی ایل اے نے اپنا دہشت گرد کمانڈر تسلیم کر لیا، جس سے ان تنظیموں کا جھوٹا بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے

February 24, 2026

افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان کے خلاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا تو پاکستان کا وجود باقی نہیں رہے گا

February 24, 2026

عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کرنے اور بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ حکومتی حلقوں نے اسے قانون کی بالادستی کی جیت قرار دیا ہے

February 24, 2026

افغان طالبان کے اہم رُکن عبدالحمید خراسانی نے ‘طلوع نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان سمیت عالمی دنیا کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی حمایت کا اعتراف کر لیا ہے

February 24, 2026

سعودی عرب، فرانس، برازیل اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی توسیع اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حالیہ اقدامات کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کر دیا ہے

February 24, 2026

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ: ریوا میں دو خواتین کو زندہ دفن کرنے کی کوشش

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو نچلی ذات کی خواتین کو ٹرک سے بجری ڈال کر زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی، جنہیں مقامی لوگوں نے بروقت بچا لیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو نچلی ذات کی خواتین کو ٹرک سے بجری ڈال کر زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی، جنہیں مقامی لوگوں نے بروقت بچا لیا

ہندوستان کے ضلع ریوا کے گاؤں ہیناؤتا میں دو خواتین پر ٹرک کے ذریعے بجری الٹ کر انہیں زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے نے بھارت میں خواتین اور نچلی ذات کے افراد کے تحفظ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں

February 24, 2026

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک وحشیانہ واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ہیناؤتا گاؤں میں دو نچلی ذات کی خواتین کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دُنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر ان خواتین پر بجری کی پوری کھیپ الٹ دی، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر ملبے تلے دب گئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خواتین کو بچانے کے لیے وہاں موجود دیہاتی فوری طور پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت مٹی اور بجری کھود کر انہیں بحفاظت باہر نکالا۔

مقامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور تشدد کا عکاس ہے۔ خواتین کی زندگی تو بچ گئی، تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت میں نچلی ذات کی خواتین اور کمزور طبقات آج بھی غیر محفوظ ہیں۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک کسی بڑی گرفتاری کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں 23 ہزار غیر ملکی جنگجوؤں کی موجودگی: روسی وزارتِ خارجہ نے رپورٹ جاری کردی

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں “لاپتہ افراد” کے نام پر چلائی جانے والی مہمات کا پول اس وقت کھل گیا جب بی وائی سی کی جانب سے برسوں “لاپتہ” قرار دیے جانے والے سلیم بلوچ کو بی ایل اے نے اپنا دہشت گرد کمانڈر تسلیم کر لیا، جس سے ان تنظیموں کا جھوٹا بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے

February 24, 2026

افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان کے خلاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا تو پاکستان کا وجود باقی نہیں رہے گا

February 24, 2026

عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کرنے اور بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ حکومتی حلقوں نے اسے قانون کی بالادستی کی جیت قرار دیا ہے

February 24, 2026

افغان طالبان کے اہم رُکن عبدالحمید خراسانی نے ‘طلوع نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان سمیت عالمی دنیا کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی حمایت کا اعتراف کر لیا ہے

February 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *