بلوچستان: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت میں جامِ شہادت نوش کرنے والوے کیپٹن وقار سمیت چار فوجی جوانوں کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےتربت ضلع کیچ میں کیپٹن وقار احمد اور 4 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔۔
فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے، جنہوں نے کیپٹن وقار، لانس نائیک جنید احمد، نائیک عصمت اللہ ، خان محمد اور محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔