اسرائیل میں ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے بعد متعدد مقامات پر بڑے پیمانے پر تباہی اور آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے نتیجے میں مختلف شہروں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں کی 51ویں لہر کو “یا علی بن موسی الرضا” کا نام دیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہید ابو القاسم بابائیان اور ان کی اہلیہ کی یاد میں کی گئی۔
دیکھئیے:ایران، اسرائیل، امریکہ کشیدگی: ایک نہ ختم ہونے والا فتنہ