ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سالامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی نوعیت کی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی اور عسکری لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے جوہری پروگرام کی بحالی جاری رکھی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے جوہری ڈھانچے کی تعمیر میں مصروف ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رُکا تو امریکہ فوری کارروائی کی حمایت کرے گا۔
دیکھیں: ایران میں ریال کی تاریخی گراوٹ پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے