ایران نے امریکی 15 نکاتی منصوبے پر باضابطہ جواب بجھوا دیا، تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، تاہم یہ تجاویز زیادہ تر امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے مطابق ہیں۔
ایران کا امریکی نکات پر جواب

ایران نے گزشتہ رات تجاویز کا جواب بھجوایا اور اب واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی عمل بدستور جاری ہے

March 26, 2026

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب ثالثی ذرائع کے ذریعے بھجوا دیا ہے، جبکہ تہران نے ان تجاویز کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے گزشتہ رات تجاویز کا جواب بھجوایا اور اب واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی عمل بدستور جاری ہے۔

ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، تاہم یہ تجاویز زیادہ تر امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کیا ہے کہ امریکی تجاویز میں بنیادی اور ضروری تقاضوں کی کمی ہے، اسی وجہ سے موجودہ مرحلے پر کسی باضابطہ مذاکرات کا کوئی واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

عہدیدار کے مطابق پاکستان اور ترکیہ دونوں ممالک امریکا اور ایران کے درمیان مشترکہ بنیاد پیدا کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاری کا عمل رکا نہیں ہے، تاہم کسی پیشرفت کیلئے امریکا کو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ کشیدگی کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔

دیکھئیے:واشنگٹن کے ذریعے پاکستان کا اسرائیل پر دباؤ، ایرانی وزراء ہٹ لسٹ سے خارج: رائٹرز کا انکشاف

متعلقہ مضامین

نیب نے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کے خلاف این ایچ اے کے اربوں روپے کے سڑک اسکینڈل اور پاکستان پوسٹ میں ہزاروں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

November 10, 2026

فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ منیر ستوری نے افغان طالبان کے ساتھ روابط بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو جائز حیثیت دینے سے گریز کرے۔

November 10, 2026

سعودی آرامکو کی عمارت میزائل ملبے سے متاثر ہونے پر پاکستان نے حوثی حملے کی مذمت اور سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

November 10, 2026

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ کا ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور افواج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

November 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *