افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

ایرانی وزارت خارجہ کا موقف: چند نکات پر اتفاق کے باوجود اہم مسائل پر ڈیڈلاک، معاہدہ ایک نشست میں ممکن نہیں تھا: پاکستان کے کردار کو سراہا

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران خطے میں پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت میں رہے گا۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کا بیان

اس سے قبل بھی ایرانی حکام یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ بعض نکات پر جزوی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم دو سے تین اہم مسائل معاہدے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

April 12, 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں بعض معاملات پر پیش رفت ہوئی، تاہم ایک ہی نشست میں کسی جامع معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔ ان کے مطابق فریقین کے درمیان اختلافی نکات بدستور موجود ہیں اور بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مذاکرات تقریباً 24 گھنٹے سے زائد جاری رہے، جس دوران متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بقائی کے مطابق آبنائے ہرمز، جوہری پروگرام، جنگی ہرجانہ، پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے جیسے حساس نکات زیر بحث آئے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کچھ نئے موضوعات بھی شامل کیے گئے، جبکہ فریقین کے درمیان مختلف پیغامات اور تحریری مسودوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ان کے مطابق سفارت کاری ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران خطے میں پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت میں رہے گا۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی حکام یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ بعض نکات پر جزوی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم دو سے تین اہم مسائل معاہدے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جاری سفارتی رابطے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دونوں فریق مکمل تعطل کے بجائے بتدریج پیش رفت کی جانب بڑھ رہے ہیں، جبکہ پاکستان اس عمل میں ایک کلیدی سفارتی پل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

دیکھئیے:اسلام آباد مذاکرات اختتام پذیر: وزارتِ خارجہ کا دونوں ممالک کو خراجِ تحسین؛ آئندہ بھی ثالثی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *