"> خطے کی صورتحال پر پاکستان سعودی رابطہ، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات پر اتفاق - HTN Urdu خطے کی صورتحال پر پاکستان۔سعودی رابطہ، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات پر اتفاق
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

خطے کی صورتحال پر پاکستان سعودی رابطہ، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات پر اتفاق

خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان اور چین کے مشترکہ پانچ نکاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جسے خطے میں استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار کا سعودی سفیر سے راطہ

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

April 3, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان اور چین کے مشترکہ پانچ نکاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جسے خطے میں استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور متوازن سفارتکاری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دیکھئیے:صدر ٹرمپ کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، متعدد اعلی شخصیات عہدے سے برطرف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *