"> نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شنگھائی پہنچ گئے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے، ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسحاق ڈار کا شنگھائی کا دورہ؛ معاہدے پر دستخط اور ورلڈ اے آئی کانفرنس میں شرکت، دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع۔

July 16, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے وفد کے ہمراہ 16 سے 17 جولائی 2026 تک کے سرکاری دورے پر چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیراعظم پاکستان کے بانی رکن کی حیثیت سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اسحاق ڈار 17 جولائی کو 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شنگھائی پہنچنے پر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال شنگھائی میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب میئر وو وی، چین میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان، اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے کیا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *