اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

اسلام آباد امن سفارتکاری کا مرکز:وزیراعظم شہباز شریف کو متعدد عالمی رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز، امن کوششوں کا اعتراف

عالمی رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کی کاوشوں کو اہم پیش رفت قرار دیا اور خطے میں امن کیلئے اسلام آباد کے کردار کو سراہا۔
پاکستان عالمی سطح پر سرخرو

گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے متعدد عالمی رہنماؤں نے رابطے کیے جن میں ایران، سعودی عرب، عمان، کویت، بحرین، قطر، ترکی، مصر، جنوبی افریقہ، اسپین، فرانس، لبنان، آسٹریا، آسٹریلیا اور ازبکستان شامل ہیں

April 9, 2026

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسلام آباد عالمی سفارتکاری کا اہم مرکز بن گیا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف ممالک کے رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے کر کے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیر اعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور کامیاب سفارتی کردار پر مبارکباد پیش کی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کی کاوشوں کو اہم پیش رفت قرار دیا اور خطے میں امن کیلئے اسلام آباد کے کردار کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے متعدد عالمی رہنماؤں نے رابطے کیے جن میں ایران، سعودی عرب، عمان، کویت، بحرین، قطر، ترکی، مصر، جنوبی افریقہ، اسپین، فرانس، لبنان، آسٹریا، آسٹریلیا اور ازبکستان شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی روابط خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آئندہ امن مذاکرات کے انعقاد کیلئے اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات پر بھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ پیش رفت کے بعد پاکستان کا سفارتی کردار عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے مسلسل رابطے اس اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔

دیکھئیے:فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جے ڈی وینس نوبل امن انعام 2027 کیلئے نامزد، سکھ فار جسٹس نے درخواست جمع کروا دی

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *