پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

اسلام آباد مذاکرات: سی بی ایس کی رپورٹ مسترد، نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کو پاکستان نے لاجسٹک اور سفارتی معاونت قرار دے دیا

سی بی ایس نیوز کی جانب سے پاکستان میں ایرانی طیاروں کی پارکنگ سے متعلق رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ اسلام آباد مذاکرات کے دوران لاجسٹک معاونت کو فوجی تحفظ کا رنگ دینا مخصوص ایجنڈے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے پاکستان میں ایرانی طیاروں کی پارکنگ سے متعلق رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ اسلام آباد مذاکرات کے دوران لاجسٹک معاونت کو فوجی تحفظ کا رنگ دینا مخصوص ایجنڈے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

پاکستان اور امریکہ ایران مذاکرات کے پس منظر میں سی بی ایس نیوز کا بیانیہ گمراہ کن نکلا۔ نور خان ایئربیس پر طیاروں کی موجودگی سفارتی عمل کا حصہ تھی۔

May 12, 2026

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے دوران ایرانی فوجی طیاروں کو اپنے ہوائی اڈوں پر پناہ فراہم کی۔ تاہم، اس رپورٹ کے پیچھے کارپوریٹ مفادات اور مخصوص نظریاتی جھکاؤ واضح دکھائی دیتا ہے۔

خیال رہے کہ سی بی ایس اب اسکائی ڈانس کارپوریشن کا حصہ ہے جس کے انتظامی امور میں باری وائس جیسی شخصیات شامل ہیں، جن کا جھکاؤ اسرائیل نواز بیانیے کی طرف جانا جاتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسی رپورٹس کا مقصد خطے میں پاکستان کے غیر جانبدارانہ کردار کو مشکوک بنا کر امن کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔

نور خان ایئربیس اور حقائق

حقیقت یہ ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے پہلے دور کے بعد امریکہ اور ایران دونوں کے متعدد طیارے سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کی نقل و حمل کے لیے پاکستان آئے۔ نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی اسی لاجسٹک معاونت کا حصہ تھی جو مذاکرات کے اگلے مراحل کے لیے ضروری تھی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کے اسلام آباد کے دو متوقع دوروں کی لاجسٹک سہولت کاری کے لیے سکیورٹی اور انتظامی انتظامات پہلے سے موجود تھے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلے دور کے بعد امریکی ٹیمیں بھی پاکستان آئی تھیں، جو بعد ازاں خطے میں موجود اپنے دیگر اڈوں پر منتقل ہو گئیں۔

الزامات اور تضادات

سی بی ایس کی رپورٹ میں یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان نے ان طیاروں کو امریکی حملوں سے بچانے کے لیے “شیلڈ” فراہم کی۔ یہ دعویٰ اس لیے بھی بے بنیاد نظر آتا ہے کہ جنگ بندی کے دوران امریکہ نے ایران کے اندر موجود کسی طیارے کو نشانہ نہیں بنایا، تو پاکستان میں ان کی موجودگی کو ‘تحفظ’ سے جوڑنا محض ایک پراپیگنڈا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ فریقین کے ساتھ مکمل شفافیت برقرار رکھی ہے اور کسی بھی ابہام کی صورت میں فریقین کو اعتماد میں لیا ہے۔

پاکستان کا امن کے لیے کردار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض عناصر خطے کو دوبارہ تشدد کی لہر کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، اسی لیے ایک معمول کے انتظامی معاملے کو ‘بریکنگ نیوز’ بنا کر پیش کیا گیا۔ پاکستان اس نوعیت کے منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر اپنے مخلصانہ ثالثی کردار کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی امن کے مفاد میں تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی فعال کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *