اسلام آباد میں سہیل آفریدی نے بلوچستان واقعے پر وزیراعظم سے تعزیت کی اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے میں امن اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا

February 2, 2026

بھارت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بنگلہ دیش کی امداد میں 50 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 60 کروڑ روپے کر دیا، جبکہ افغانستان کے لیے امداد میں 200 فیصد اضافہ کر کے 150 کروڑ روپے مقرر کیا گیا

February 2, 2026

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

February 2, 2026

ڈاکٹر ہائم بریشیتھ-زابنر کے الزامات اور میمری کے بلوچستان ڈیسک کا قیام اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ اب صرف داخلی سلامتی کا چیلنج نہیں رہا بلکہ ایک بین الاقوامی بیانیاتی محاذ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں سفارتی حکمتِ عملی، مؤثر ابلاغ اور زمینی حقائق کی درست ترجمانی پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

February 2, 2026

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، جس پر بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے اور یہ بائیکاٹ ویک اپ کال کی مانند ہے

February 2, 2026

بھارت نے مالی سال 2026‑27 کے لیے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کیا، جدید ہتھیاروں، فوجی تنخواہوں اور بحری و ہوائی بیڑے کی مضبوطی پر توجہ مرکوز کی گئی

February 2, 2026

کابل میں افغانستان فرنٹ فار فریڈم کا چیک پوسٹ پر حملہ، دو طالبان ہلاک

افغانستان فرنٹ فار فریڈم نے کابل کے پی ڈی 12 میں طالبان چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں دو طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوئے
افغانستان فرنٹ فار فریڈم نے کابل کے پی ڈی 12 میں طالبان چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس میں دو طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوئے

سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ طالبان کے مکمل سیاسی کنٹرول کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں ان کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے

January 26, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے۔ اسی سلسلے میں جمعہ کی شام کابل کے مشرقی علاقے پی ڈی 12 میں واقع ’پلِ شینا‘ کے مقام پر فوجی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان کے دو فوجی ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔

مزاحمتی گروہ کا دعویٰ
افغانستان فرنٹ فار فریڈم مزاحمتی گروہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کاروائی طالبان کی فوجی طاقت کو کمزور کرنے اور شہریوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

طالبان کی خاموشی
طالبان حکام نے اس حملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور مشتبہ افراد کی تلاشی جاری ہے۔ سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ طالبان کے مکمل سیاسی کنٹرول کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں ان کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے۔ یہ گروہ طالبان حکومت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسلح جدوجہد کو جائز حق سمجھتے ہیں۔

ایک تجزیہ کار کے مطابق ایسی کارروائیاں طالبان کی سلامتی کے دعوؤں کو مستقل چیلنج کرتی رہتی ہیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ ملک میں عدم استحکام کا عنصر موجود ہے۔

افغانستان فرنٹ فار فریڈم اس سے قبل بھی کابل اور دیگر صوبوں میں طالبان کے فوجی اہداف پر اسی قسم کی چھوٹی پیمانے کی کارروائیوں کے ذمہ دار رہا ہے۔ یہ گروہ طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کو منظم طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔

دیکھیں: طالبان دور میں غذائی بحران بے قابو، ایک کروڑ 70 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں سہیل آفریدی نے بلوچستان واقعے پر وزیراعظم سے تعزیت کی اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے میں امن اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا

February 2, 2026

بھارت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بنگلہ دیش کی امداد میں 50 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 60 کروڑ روپے کر دیا، جبکہ افغانستان کے لیے امداد میں 200 فیصد اضافہ کر کے 150 کروڑ روپے مقرر کیا گیا

February 2, 2026

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

February 2, 2026

ڈاکٹر ہائم بریشیتھ-زابنر کے الزامات اور میمری کے بلوچستان ڈیسک کا قیام اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ اب صرف داخلی سلامتی کا چیلنج نہیں رہا بلکہ ایک بین الاقوامی بیانیاتی محاذ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں سفارتی حکمتِ عملی، مؤثر ابلاغ اور زمینی حقائق کی درست ترجمانی پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

February 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *