یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 29, 2025

کیونکہ جو معاشرہ اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھتا ہے، وہی حقیقت میں صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔

October 29, 2025

امریکہ کی درخواست پر افغان حکومت نے ایک اور امریکی شہری کو رہا کر دیا

امیر خان متقی نے اس سلسلے میں قطر حکومت کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب امریکی وفد نے امریکی شہری کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور اسے دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

1 min read

امریکہ کی درخواست پر افغان حکومت نے ایک اور امریکی شہری کو رہا کر دیا

اَیڈم بولر نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ تمام تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

September 29, 2025

افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اَیڈم بولر نے کابل کا دورہ کیا اور وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، قیدیوں کے تبادلے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ اسلامی امارت نے ایک امریکی شہری امیر امیری کو رہا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی امارت شہریوں کے مسائل کو سیاسی زاویے سے نہیں بلکہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی خواہش رکھتی ہے، اور امریکی شہری کی رہائی بھی اسی مثبت پیش رفت کا حصہ ہے۔

امیر خان متقی نے اس سلسلے میں قطر حکومت کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب امریکی وفد نے امریکی شہری کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور اسے دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اَیڈم بولر نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ تمام تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امارت اسلامی افغانستان کی جانب سے امریکی شہری کی رہائی ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس بات پر زور دے چکے تھے کہ افغانستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں قید امریکی شہری ہر صورت رہا کیے جائیں گے، اور اس حوالے سے طاقت کے استعمال کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تقریباً نو روز قبل افغانستان اسلامی امارت نے برطانوی شہری پیٹر رینولڈز اور اس کی اہلیہ باربارا کو آٹھ ماہ کی قید کے بعد رہا کر دیا تھا۔ اس معاملے میں بھی قطر حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھی امریکی دباؤ پر کیا گیا تھا۔

اب تک اَیڈم بولر افغانستان کے تین دورے کر چکے ہیں تاکہ قیدیوں کی رہائی کے معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے اور وہاں امریکی فوج کی تعیناتی کے اعلانات کے بعد طالبان پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اور اسی وجہ سے امریکی شہری امیر امیری کی رہائی بھی ٹرمپ کے مطالبے پر عمل میں آئی ہے۔

دیکھیں: لکی مروت کے وفد کی افغان سفیر سے ملاقات، اغوا شدہ مزدوروں کی رہائی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

 یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *