"> رینجرز کیمپ حملہ: ماسٹر مائنڈگرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

کراچی میں رینجرز کیمپ حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار

کراچی کے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر کے افغانستان سے چلنے والا پورا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے۔
کراچی رینجرز کیمپ حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کراچی رینجرز کیمپ حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کی گرفتاری اور افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد پیش کر دیے۔

July 14, 2026

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر کے سہولت کاروں کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے آئی جی سندھ اور سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس اہم کامیابی کی تفصیلات جاری کیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ 27 جون کو رینجرز کیمپ پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جن میں سے تین کا تعلق افغانستان اور ایک کا باجوڑ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عثمان نامی ایک دہشت گرد زخمی حالت میں زندہ گرفتار ہوا تھا۔

حکام کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی جہاں فتنہ الخوارج اور جماعت الاحرار کے کمانڈرز نے دہشت گردوں کو دو مختلف کیمپوں میں تربیت دی۔ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو خاص طور پر افغانستان بلا کر یہ ٹاسک دیا گیا تھا، جسے اب رینجرز نے گرفتار کر لیا ہے۔

قاری بشیر نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں تمام جرائم کا اعتراف کیا ہے اور اس کے موبائل سے حملے کی تیاری اور خودکش بمبار جانان افغانی کی روانگی کی ناقابلِ تردید ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ قاری بشیر نے ہی دہشت گردوں کو کراچی میں کرائے کا کمرہ اور اسلحہ فراہم کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے واضح کیا کہ اس نیٹ ورک میں مجموعی طور پر 13 کارندے ملوث ہیں اور ہتھیاروں کی فراہمی میں رحیم افریدی سمیت 6 افراد شامل تھے۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دہشت گرد افغان سرزمین کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر کے پاکستان میں حملوں کے لیے آ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *