"> کرک آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

کرک اور کوہاٹ کی سرحد پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

کرک کے علاقے خٹک ڈیم پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم زاہد گروپ کے 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک

July 10, 2026

ضلع کرک اور کوہاٹ کی سرحد پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق خٹک ڈیم کے قریبی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز، کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران وہاں چھپے شرپسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے کی گئی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر متعدد سنگین حملوں میں مطلوب تھے۔ یہ عناصر سال 2025 میں ضلع کرک کے تھانہ بانڈہ کے ایس ایچ او عمر نواز اور ضلع کوہاٹ کے انسپکٹر طاہر نواز کی شہادت، جبکہ رواں سال میں ڈی ایس پی اسد محمود اور سب انسپکٹر انور گل سمیت دیگر پولیس افسران کی شہادت کے مقدمات میں نامزد تھے۔

کامیاب آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی باقاعدہ شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

سکیورٹی حکام نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *