بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز سے مبینہ جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہلاک شخص بائیس اپریل کے پہلگام حملے میں مطلوب تھا۔
بھارتی حکام نے ہلاک شخص کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے ظاہر کی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے تھا۔
بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ محمد آصف کا ماضی میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں سے تعلق رہا ہے۔ رپورٹس میں اسے سابق صدر پرویز مشرف کی سیکیورٹی ٹیم سے بھی منسوب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بھارتی فوج کی چنار کور نے بھی مذکورہ شخص کو پاہلگام واقعے سے جوڑتے ہوئے کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا اور حکام کی جانب سے عائد کردہ ان الزامات اور تفصیلات کی کوئی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
دیکھیے: نورستان کامدیش میں طالبان کی چوکیاں مزاحمتی فورسز کے قبضے میں