رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس میں ریلوے، توانائی، انفراسٹرکچر اور باہمی تجارت کے حوالے سے اہم معاہدے متوقع ہیں
قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس میں ریلوے، توانائی، انفراسٹرکچر اور باہمی تجارت کے حوالے سے اہم معاہدے متوقع ہیں

ان دوروں کے نتیجے میں نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا، بلکہ خطے میں تجارت کے لیے بھی نئی راہیں کھلیں گی

January 28, 2026

پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت ملنے جا رہی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خطے کے دو اہم ممالک قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے سرکاری دوروں پر پاکستان پہنچیں گے۔ یہ دورے تجارتی و اقتصادی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور علاقائی یکجہتی کو نئی سطح پر لے جانے کے حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد آئیں گے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ دورے کا شیڈول حتمی ہو چکا ہے اور اس کے دوران دونوں ممالک کے مابین ریلوے تعاون سے متعلق ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط متوقع ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطہ کاری اور تجارتی راہداریوں کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جو پورے خطے میں تجارت اور نقل و حمل کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔

اسی ہفتے کے آخر میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف بھی 5 اور 6 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ازبک صدر کے دورے کا ایجنڈا اور ملاقاتوں کا شیڈول بھی حتمی کر دیا گیا ہے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر اور باہمی تجارت میں اضافے پر مرکوز اہم معاہدے اور مشترکہ منصوبے زیر غور ہیں، جو پاکستان اور ازبکستان کے استحکام کے تعلقات میں مزید گہرائی لاسکتے ہیں۔

دیکھیے:
ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے وحید ’جگری‘ محسود کون تھے؟ –

متعلقہ مضامین

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *