ان کا کہنا ہے کہ اسلامی فقہ کے تحت جہاد دفاعی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس کے لیے ریاستی اجازت لازمی ہوتی ہے، جبکہ سرحد پار حملوں کی حمایت اس اصول کے خلاف ہے۔

March 18, 2026

افغان طالبان دہشتگردوں کو اپنے پاس چھپا رہے ہیں، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی انہیں پناہ دی جا رہی ہے

March 18, 2026

یہ اقدام مبینہ طور پر پاکستانی فضائی کارروائیوں کے بعد اختیار کیا گیا، جس میں اسلحہ کے ڈپو اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا تھا

March 18, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ اہم سکیورٹی تنصیبات سے متعلق معلومات اسرائیلی ایجنسی تک پہنچاتا رہا

March 18, 2026

یہ فیصلہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

March 18, 2026

حمداللہ فطرت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان اور فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ بحالی مرکز کے 492 افراد زندہ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

March 18, 2026

خیرپور: کوٹ لالو پولیس مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو ہلاک

خیرپور کے کوٹ لالو میں پولیس مقابلے کے دوران تین مطلوب ڈاکو ہلاک، جن میں 30 لاکھ روپے کے سرکاری انعام کا خطرناک مجرم عاقب علی عرف عاقو بھی شامل
خیرپور کے کوٹ لالو میں پولیس مقابلے کے دوران تین مطلوب ڈاکو ہلاک، جن میں 30 لاکھ روپے کے سرکاری انعام کا خطرناک مجرم عاقب علی عرف عاقو بھی شامل

کاروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں تینوں مطلوبہ ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بعد میں موقع سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کیں

February 3, 2026

خیرپور کے علاقے کوٹ لالو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں تین مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے تھی۔ ایس ایس پی سمیع اللہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں خطرناک ڈاکو عاقب علی عرف عاقو بھی شامل ہے، جو قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور اس پر سرکاری انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی سمیع اللہ کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کوٹ لالو کے علاقے میں ایک خصوصی آپریشن کیا گیا، جہاں یہ ڈاکو چھپے ہوئے تھے۔ کاروائی کے دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں مطلوب ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے مقابلے کے بعد موقع سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

ایس ایس پی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدہ ڈاکو عاقب علی عرف عاقو سندھ میں ایک خوفناک مجرم کے طور پر جانا جاتا تھا اور اس کے خلاف قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر متعدد مقدمات درج تھے۔ باقی ہلاک شدگان بھی اسی طرح کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی ضلع میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے کی گئی تھی۔

مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کو خیرپور کے امن و امان کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ڈاکوؤں کے خوف سے علاقے کے رہائشیوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی تھیں۔ پولیس نے علاقے میں مزید چھاپے مارے ہیں اور ممکنہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

دیکھیے: وادی تیراہ میں آپریشن پر منظور پشتین کے الزامات؛ سکیورٹی ماہرین نے اپنا مؤقف جاری کر دیا

متعلقہ مضامین

ان کا کہنا ہے کہ اسلامی فقہ کے تحت جہاد دفاعی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس کے لیے ریاستی اجازت لازمی ہوتی ہے، جبکہ سرحد پار حملوں کی حمایت اس اصول کے خلاف ہے۔

March 18, 2026

افغان طالبان دہشتگردوں کو اپنے پاس چھپا رہے ہیں، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی انہیں پناہ دی جا رہی ہے

March 18, 2026

یہ اقدام مبینہ طور پر پاکستانی فضائی کارروائیوں کے بعد اختیار کیا گیا، جس میں اسلحہ کے ڈپو اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا تھا

March 18, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ اہم سکیورٹی تنصیبات سے متعلق معلومات اسرائیلی ایجنسی تک پہنچاتا رہا

March 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *