پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےان کیلئےٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغان طالبان دہشتگردوں کو اپنے پاس چھپا رہے ہیں، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی انہیں پناہ دی جا رہی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغان طالبان کو پیغام

پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالے کیا جائے، طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے لیے ٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان

March 18, 2026

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغان طالبان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن پہلے دہشتگردوں کو ہمارے حوالے کیا جائے، طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے لیے ٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشتگردوں کو اپنے پاس چھپا رہے ہیں، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی انہیں پناہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے مراکز ختم کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کابل حملوں سے متعلق کہا کہ وہاں نشانہ گولہ بارود، اسلحہ اور ڈرونز کے ذخائر تھے، جبکہ سویلین ہلاکتوں کا تاثر پروپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکے پورے شہر نے دیکھے اور یہ گولہ بارود پھٹنے کے باعث ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے، جبکہ طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق افغانستان عالمی دہشتگردوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جہاں الشباب اور دیگر عناصر کو جگہ دینے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف اپنی بلکہ خطے اور دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائیاں افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں کیے گئے درجنوں حملوں کا جواب ہیں، اور اب تک درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جہاں سے دہشتگردی کو سپورٹ مل رہی تھی۔

دیکھئیے:کابل حملہ: طالبان کے اعداد و شمار پر سوال، 492 افراد زندہ ہونے کا اعتراف

متعلقہ مضامین

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *