وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو ‘کھلی جنگ’ کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا ہے اور اب پاکستانی افواج جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں

February 27, 2026

غیر ملکی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے کابل کے مخصوص مقامات پر بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کاروائیوں کے حوالے سے تاحال کسی بھی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم ان دعووں نے خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

February 27, 2026

پاک افغان سرحدی جھڑپوں میں ہلاک افغان اہلکاروں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں، تاہم جانی نقصان کی اصل تعداد اور دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں

February 27, 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے ذبیح اللہ مجاہد کے پاک افغان سرحدی کشیدگی سے متعلق دعوے کو فیکٹ چیک میں غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر وزیرستان میں دہشت گرد حملے کے شہداء کی ہے جسے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا

February 27, 2026

وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو اور ایک لاجسٹک بیس بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

February 27, 2026

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلی کارروائی میں ننگرہار کے علاقے میں واقع ایک بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

February 27, 2026

اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے؛ خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت پیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو ‘کھلی جنگ’ کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا ہے اور اب پاکستانی افواج جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو 'کھلی جنگ' کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا ہے اور اب پاکستانی افواج جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت انتباہ؛ افغانستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ اور بھارت کی پراکسی قرار دے دia

February 27, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو شدید ترین الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارے اور تمہارے درمیان کھلی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان نے براہِ راست اور دوست ممالک کے تعاون سے حالات کو معمول پر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور بھرپور سفارت کاری کا راستہ اپنایا، مگر طالبان انتظامیہ نے ان تمام کوششوں کو رائیگاں کر دیا۔

بھارتی کالونی

خواجہ آصف نے افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ طالبان قیادت افغان عوام کے مفادات اور خطے کے امن پر توجہ مرکوز کرے گی، تاہم اس کے برعکس انہوں نے افغانستان کو ہندوستان کی ایک ‘کالونی’ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے دنیا بھر کے دہشت گردوں کو افغانستان میں اکٹھا کر کے دہشت گردی کی برآمد شروع کر دی ہے، جو علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

فیصلہ کن جواب

وزیر دفاع نے افغان عوام کی حالتِ زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور خواتین سے وہ تمام حقوق چھین لیے ہیں جو اسلام نے انہیں عطا کیے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ افغان طالبان اب ہندوستان کی ‘پراکسی’ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے پاکستانی افواج کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ہماری افواج نے اس کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اب بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

غیر ملکی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے کابل کے مخصوص مقامات پر بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کاروائیوں کے حوالے سے تاحال کسی بھی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم ان دعووں نے خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

February 27, 2026

پاک افغان سرحدی جھڑپوں میں ہلاک افغان اہلکاروں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں، تاہم جانی نقصان کی اصل تعداد اور دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں

February 27, 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے ذبیح اللہ مجاہد کے پاک افغان سرحدی کشیدگی سے متعلق دعوے کو فیکٹ چیک میں غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر وزیرستان میں دہشت گرد حملے کے شہداء کی ہے جسے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا

February 27, 2026

وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو اور ایک لاجسٹک بیس بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

February 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *