پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے امدادی سامان کی حوالگی سے متعلق ایک تقریب کا انقعاد کیا، جہاں معاون وزیراعلیٰ برائے ریلیف نیک محمد خان، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، یوسف رحیم اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اسفند یار سمیت دیگر اعلی افسران نے شریک تھے، جبکہ دوسری جانب افغان قونصل جنرل محب اللہ نےشرکت کی۔
منعقدہ تقریب میں افغان قونصل جنرل محب اللہ کی موجودگی میں 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تفصیلات کے مطابق سامان میں ٹینٹ، تکیے، رضائیاں، گدے اور کمبل بڑی تعداد میں روانہ کیے گٗے ہیں اور اسی طرح امداد سامان میں دو ٹرک ادویات کے بھی ہیں۔
دورانِ تقریب کے پی کے حکام نے زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کی اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی ذہم داران کا کہنا تھا ہم ہر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں نیز تعاون و امداد فراہمی کا سلسلہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک جاری رہے گا۔
افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے خیبر پختونخوحکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امداد دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین بھائی چارے اور محبت کی عکاسی کرتی ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی عوام اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ کنڑ میں حالیہ زلزلے کے باعث اب تک تقریبا 1400 افراد جاں بحق اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوٗے ہیں، اسی سیکڑوں کی تعداد میں مکانات گرے ہیں ۔ جس بنا پر متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لہذا پاکستان کی فراہم کردہ امداد ان کے لیے بہرتین معاون ثابت ہوگی۔
دیکھیں: بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہلاک ہونے والے 57 دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان منتقل