بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اعداد و شمار تشویشناک حد تک مایوس کن ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 550 سے زائد فضائی حادثات اور 150 سے زائد پائلٹس کی ہلاکتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارتی فضائیہ کا حفاظتی نظام ایک سنگین بحران کی لپیٹ میں ہے

March 6, 2026

پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں دہشت گردوں کی جانب سے 10 بڑے زمینی حملوں اور 20 سے زائد فائر ریڈز کی مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 60 سے زائد دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

March 6, 2026

مجموعی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال جنوبی اور وسطی ایشیا کی سیاست کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر علاقائی قوتیں اپنے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو اس کے اثرات نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام پر طویل عرصے تک مرتب ہو سکتے ہیں۔

March 6, 2026

مقتدر سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا افغانستان کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بگرام ایئر بیس پر حالیہ کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے اس ٹھکانے کو تباہ کرنا تھا جو سرحد پار سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا

March 6, 2026

بھارتی وزیرِ اعظم کا حالیہ دورۂ اسرائیل دہلی کی دہائیوں پرانی ‘توازن کی پالیسی’ سے انحراف کا مظہر ہے، جس سے ایران کے ساتھ تعلقات اور خلیج میں مقیم لاکھوں بھارتی تارکینِ وطن کے مفادات داؤ پر لگ سکتے ہیں

March 6, 2026

اگرچہ بھارت کو اپریل 2026 تک امریکی پابندیوں سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے، لیکن خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ پابندیوں کے خدشات کے باعث نئی دہلی اس منصوبے میں مزید سرمایہ کاری کے معاملے میں محتاط نظر آ رہا ہے۔

March 5, 2026

کرم سیکٹر پر حملہ ناکام: 60 سے زائد دہشت گرد واصلِ جہنم

پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں دہشت گردوں کی جانب سے 10 بڑے زمینی حملوں اور 20 سے زائد فائر ریڈز کی مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 60 سے زائد دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے
پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں دہشت گردوں کی جانب سے 10 بڑے زمینی حملوں اور 20 سے زائد فائر ریڈز کی مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 60 سے زائد دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

دہشت گردوں نے 10 زمینی اور تقریباً 20 سرحد پار سے حملے کیے، جنہیں پاک فوج نے ناکام بنا کر حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچایا

March 6, 2026

کرم سیکٹر پر دہشت گردوں نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی بڑی کوشش کی، جسے پاک فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق 5 اور 6 مارچ کی درمیانی شب افغان حکومت کی افواج اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے مشترکہ طور پر سرحد پار سے اچانک جارحیت کا ارتکاب کیا۔

دہشت گردوں نے 10 بڑے پیمانے پر زمینی حملوں اور سرحد پار سے 20 کے قریب شدید فائرنگ کے راؤنڈز کے ساتھ پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے نہ صرف ان تمام حملوں کو مؤثر طریقے سے پسپا کیا بلکہ جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس تصادم میں 60 سے 65 دہشت گرد ہلاک اور 75 سے 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ رات بھر جاری رہنے والی ان شدید جھڑپوں کے دوران پاک فوج کا ایک جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا، جبکہ 3 جوان زخمی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پر مسلسل ناکامیوں اور بھاری نقصانات کے بعد افغان عبوری حکومت کے دستوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ زمینی حقائق سے شکست کھانے کے بعد افغان حکومت کا سرکاری میڈیا اور ان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس جھوٹی کامیابیوں کے پراپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ تاہم عالمی میڈیا اور خود افغانستان کے اندر بھی ان کے بے بنیاد دعوؤں کی کوئی پذیرائی نہیں ہو رہی۔

پاکستان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، لیکن حالیہ واقعات سرحد پار سے جاری مسلسل اشتعال انگیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اعداد و شمار تشویشناک حد تک مایوس کن ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 550 سے زائد فضائی حادثات اور 150 سے زائد پائلٹس کی ہلاکتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارتی فضائیہ کا حفاظتی نظام ایک سنگین بحران کی لپیٹ میں ہے

March 6, 2026

مجموعی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال جنوبی اور وسطی ایشیا کی سیاست کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر علاقائی قوتیں اپنے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو اس کے اثرات نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام پر طویل عرصے تک مرتب ہو سکتے ہیں۔

March 6, 2026

مقتدر سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا افغانستان کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بگرام ایئر بیس پر حالیہ کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے اس ٹھکانے کو تباہ کرنا تھا جو سرحد پار سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا

March 6, 2026

بھارتی وزیرِ اعظم کا حالیہ دورۂ اسرائیل دہلی کی دہائیوں پرانی ‘توازن کی پالیسی’ سے انحراف کا مظہر ہے، جس سے ایران کے ساتھ تعلقات اور خلیج میں مقیم لاکھوں بھارتی تارکینِ وطن کے مفادات داؤ پر لگ سکتے ہیں

March 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *