وزارتِ امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہکے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یومِ سیاہ منانے کا اعلان وزیرِ امور کشمیر امیر مقام کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ امور کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
مکورہ اجلاس کے اہم فیصلے کیے گئے جس میں یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ساتھ مشترکہ تیاری، بیرون ملک تقریبات، نیوز چینلز کو یومِ سیاہ کی تقریبات سے آگاہ کرنا۔
اس موقع پر اے پی ایچ سی رہنما شیخ متین نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی عوام ایک ہیں۔ ہم یوم سیاہ کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تحریک آزادی کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔