بنگلہ دیش کے نگران وزیرِ اعظم پروفیسر ڈاکٹر یونس نے ملک بھر می عام انتخابات اور آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم ایک ہی روز منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں جمہوری عمل کو مستحکم بنانے اور غیر یقینی کیفیت کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔
⚡️ Chief Adviser Yunus announces joint elections and referendum
— RT (@RT_com) November 13, 2025
Will be held on constitutional reforms on the same day to end weeks of political uncertainty in Bangladesh https://t.co/eFudfG17lt pic.twitter.com/3HIAo2TTI4
نگران وزیر اعظم پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اس لیے ہم منصفانہ ریفرنڈم کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بھی یقینی بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئینی ترامیم سے متعلق عوامی رائے عامہ حاصل کرنے کے لیے مشاورتی اجلاسات کا آغاز کر چکی ہے۔ سیاسی ماہرین اس اعلان کو ملک میں سیاسی استحکام اور نئی آئینی سمت متعین کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔
دیکھیں: ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط لکھتے ہوئے نیتن یاہو کے لیے مکمل معافی کی درخواست کردی