"> افغانستان میں مزاحمتی گروپوں کی کارروائیاں تیز، پروان اور کنڑ میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا - HTN Urdu افغانستان میں مزاحمتی گروپوں کی کارروائیاں تیز، پروان اور کنڑ میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان میں مزاحمتی گروپوں کی کارروائیاں تیز، پروان اور کنڑ میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بھی صوبہ کنڑ میں طالبان کے ایک عسکری مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں کم از کم تین طالبان اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
افغانستان میں مزاحمتی گروہ سرگرم

منگل کی شام نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ نے صوبہ پروان کے علاقے گل غنڈی میں ایک ہوٹل پر کار بم حملہ کیا، جہاں طالبان کا اجتماع جاری تھا۔

March 31, 2026

کابل: افغانستان میں طالبان کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، جہاں افغانستان فریڈم فرنٹ (AFF) کے بعد نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) اور نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ نے بھی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منگل کی شام نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ نے صوبہ پروان کے علاقے گل غنڈی میں ایک ہوٹل پر کار بم حملہ کیا، جہاں طالبان کا اجتماع جاری تھا۔ حملے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طور پر درست تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی طالبان کے خلاف جاری مزاحمتی مہم کا حصہ ہے اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بھی صوبہ کنڑ میں طالبان کے ایک عسکری مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں کم از کم تین طالبان اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

تاحال طالبان کی جانب سے ان حملوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں بیک وقت متعدد مزاحمتی گروپوں کی سرگرمیوں میں اضافہ طالبان حکومت کیلئے ایک نئے سکیورٹی چیلنج کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر شمالی اور مشرقی صوبوں میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

دیکھئیے:جھل مگسی کے تھانہ کوٹرا پر فتنہ الخوارج کا حملہ؛ 11 سالہ بچہ شہید، دو حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *