طلال چوہدری کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آخری وقت کی شرائط کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

October 6, 2026

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ نے سیاسی دعوؤں، تنظیمی صلاحیت اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق کو نمایاں کردیا۔

October 6, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کے بعد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

October 6, 2026

پنجشیر میں القاعدہ جنگجوؤں کی خفیہ سرگرمیوں کے انکشاف نے خطے سے متعلق پاکستان کا مؤقف ایک بار پھر سچ ثابت کر دیا۔

October 6, 2026

سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات کے پیش نظر مکہ دفاعی اتحاد نے اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت پاکستان اور ترکیہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے عملی تعاون فراہم کریں گے۔

October 6, 2026

حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری۔ ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، جبکہ یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی۔

October 6, 2026

کیا مراد سعید 60 دنوں میں اپنی سینٹ نشست کھو دیں گے؟

سینیٹ الیکشن میں مراد سعید خیبر پختونخوا اسمبلی سے 26 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے تھے
گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ الیکشن میں مراد سعید خیبر پختونخوا اسمبلی سے 26 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے تھے

مراد سعید کو 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، سابق وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

July 24, 2025

حالیہ سینیٹ الیکشن میں حہاں دیگر جماعتوں کے ارکان منتخب ہوئے ہیں وہیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مراد سعید بھی سینیٹ الیکشن میں کامیاب قرار پائے، لیکن نو مئی واقعے کے بعد سے مراد سعید اب تک روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں 60 دنوں کے اندر اندر عدالت سے ضمانت لیکر حلف لینا ہوگا ورنہ انکی نشست خالی تصور کی جائے گی۔

نومبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے انتخابی قانون میں ترمیم کی تھی، جس کے تحت کسی بھی نومنتخب رکنِ پارلیمنٹ کے لیے یہ ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ 60 دن کے اندر اندر حلف لے، بصورت دیگر نشست خالی تصور کی جائے گی۔

پی ٹی آئی قیادت پریشان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید جو اب تک روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں قانون کے مطابق اُنہیں عدالت سے ضمانت حاصل کر کے حلف لینا ہوگا، ورنہ وہ نا اہل قرار پائیں گے ان تمام تر حالات کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں بے چینی پیل گئی ہے کیونکہ پارٹی کو سینیٹ نشست سے محروم ہونا نظر آرہا ہے۔

اپریل 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے الیکشنز ایکٹ 2017 میں ترمیم کی تھی، جس میں قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے 60 دن میں حلف لینا لازمی قرار دیا گیا تھا اگر نو منتخب رکن اس مدت میں حلف نہیں لیتا تو وہ نا اہل قرار پائے گا۔

مذکورہ قانون 10 اپریل 2021 کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر عارف علوی نے جاری کیا۔ اس کے بعد حکومت نے جون 2021 میں الیکشن (دوسری ترمیمی) بل 2021 متعارف کرایا، جس میں یہی شق شامل کی گئی۔ قومی اسمبلی نے یہ بل 10 جون 2021 کو منظور کیا، تاہم سینیٹ میں منظوری نہ ملنے پر 17 نومبر 2021 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یہ بل منظور کر کے قانون کا حصہ بنا دیا گیا۔

دیکھیں: افغان حکومت کا ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے اور مختلف شہروں میں بسانے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آخری وقت کی شرائط کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

October 6, 2026

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ نے سیاسی دعوؤں، تنظیمی صلاحیت اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق کو نمایاں کردیا۔

October 6, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کے بعد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے دروازے بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔

October 6, 2026

پنجشیر میں القاعدہ جنگجوؤں کی خفیہ سرگرمیوں کے انکشاف نے خطے سے متعلق پاکستان کا مؤقف ایک بار پھر سچ ثابت کر دیا۔

October 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *