لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں نسیم شاہ کے ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کی انجری کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا، جبکہ ٹیم نے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ راولپنڈی کے باؤلنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے اور ابتدائی میچز میں مؤثر کارکردگی بھی دکھا رہے تھے، جس کے باعث ان کی غیر موجودگی ٹیم کیلئے بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے تاحال نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ جلد اسکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے دوران نسیم شاہ ایک متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث بھی خبروں میں رہے تھے، جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق اہم مرحلے پر نسیم شاہ کی انجری راولپنڈی کی مہم کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ ٹیم کو باؤلنگ لائن اپ میں نئے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
دیکھئیے:ثمر خان کا تاریخی کارنامہ، آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں