قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

متحدہ عرب امارات ایران کیخلاف جنگ میں شامل ہوگیا ہے، ایرانی میڈیا کا دعوی

یکم اپریل کو چینی ساختہ ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہی، جو صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس موجود ہے، اور 22 مارچ کو ایرانی جزیرہ جاسک کے قریب اماراتی میراج 2000 طیارے کی پرواز اس بات کے شواہد ہیں۔
امارات ایران کا خلاف اسرائیل کے ساتھ مل گیا ہے

ایران حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیل کے ساتھ ساتھ ان ممالک کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں، جن میں اردن، عراق اور بعض خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔

April 6, 2026

تہران: ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہو گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایسی دستاویزات حاصل ہوئی ہیں جو یو اے ای کی مبینہ شمولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یکم اپریل کو چینی ساختہ ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہی، جو صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس موجود ہے، اور 22 مارچ کو ایرانی جزیرہ جاسک کے قریب اماراتی میراج 2000 طیارے کی پرواز اس بات کے شواہد ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں واقعات ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں یو اے ای کے کردار کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی کسی آزاد یا بین الاقوامی ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیل کے ساتھ ساتھ ان ممالک کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں، جن میں اردن، عراق اور بعض خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے اور جوابی بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں، اس لیے تصدیق شدہ معلومات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

دیکھئیے:خلیجی لبادے میں صیہونی مہرہ: امجد طہٰ کا اصل چہرہ اور نیتن یاہو سے گٹھ جوڑ بے نقاب

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *