"> افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

نواز شریف نے افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے باقاعدہ نامزد کردیا

نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔
افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے باقاعدہ نامزد کردیا، مریم اورنگزیب کی تصدیق۔

August 27, 2026

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے پارٹی کا باقاعدہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق افتخار گیلانی ہی وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے واحد امیدوار ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کی تصدیق

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کا فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جس کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں ایک اہم اور فیصلہ کن قدم قرار دی جا رہی ہے۔

دیکھیے: آزاد کشمیر اسمبلی: مسلم لیگ (ن) کے طارق فاروق اسپیکر اور احمد رضا قادری ڈپٹی اسپیکر منتخب

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *