ضلع مہمند کے علاقے حلیم زئی میں ٹی ٹی پی کے سہولت کار احمد شیر کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران پی ٹی ایم کارکنوں نے فورسز پر حملہ کر دیا، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو میں پوست کی کاشت کے تنازع پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر طالبان فورسز نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پاکستان اور چین کے دباؤ کے بعد افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان اور دیگر غیر ملکی جنگجو گروہوں کو کابل سے منتقل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری شدید فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، طالبان نے سینکڑوں اہلکار روانہ کر کے گرفتاریاں شروع کر دیں اور مقامی مذہبی رہنما مولوی داد خدا کو حراست میں لے لیا۔
آج اس معرکے کو ایک برس مکمل ہونے کو ہے۔ یہ وقت ہے کہ ٹھنڈے دل سے سوچا جائے کہ پچھلے سال مئی کے ان چار دنوں میں جو بیج بویا گیا، اس سے کس قسم کی فصل اگی؟
جنوبی وزیرستان میں بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
ان فائلوں کا اجرا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان خصوصی ہدایات کا نتیجہ ہے جو انہوں نے فروری میں وفاقی اداروں کو جاری کی تھیں تاکہ یو ایف اوز اور خلائی مخلوق سے متعلق سرکاری فائلوں کو عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ صدر ٹرمپ کا موقف تھا کہ عوام کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث ان معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔