News

Home » خبریں

Recent News

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے، جسے آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

January 4, 2026

افغان جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2025 میں طالبان نے ملک بھر میں سابق فوجی اہلکاروں کو منظم طور پر نشانہ بنایا، جس کے دوران 123 ہلاکتیں اور 131 افراد پر شدید تشدد کیا گیا

January 4, 2026

نور ولی نے ٹی ٹی پی کی نئی قیادت اور تشکیلات کی منظوری لی ۔کابل کے وزیر اکبر خان میں ایک انتہائی محفوظ  سرکاری گیسٹ ہاؤس میںٹی ٹی پی کے رہنماؤں کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغان طالبان افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی سے انکار کر رہے ہیں۔

January 4, 2026

بیان کے اختتام پر قطر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، تاکہ مکالمے اور سیاسی ذرائع کے ذریعے یمن اور پورے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

January 3, 2026

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران خدا پر مکمل بھروسے اور عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرے گا اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی قوم کی طاقت اور نوجوانوں کی صلاحیت ہی وہ عنصر ہے جس نے دشمن کو ماضی میں جنگ روکنے اور پسپائی پر مجبور کیا۔

January 3, 2026

دوسری جانب سینیٹر مائیک لی نے کہا کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو امریکا میں فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور یہ حملے اُن افراد کے تحفظ اور دفاع کے لیے کیے گئے تھے جو گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کر رہے تھے۔

January 3, 2026

صوبہ فراہ میں طالبان گورنر سے وابستہ افراد نے بھی کئی سونے کی کانوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔ یہاں بسم اللہ مستری اور محمود نامی گورنر کے کارندے لوٹ مار اور قبضے میں پیش پیش پیش دکھائی دیتے ہیں ۔ بدخشاں کے ضلع جرم کے طالبان ضلعی گورنر مولوی غیاث، جو ضلع یفتل کے رہائشی ہیں، نے بھی کئی منصوبوں پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور کان کنی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

January 3, 2026

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کرائے کے جنگجوؤں پر انحصار کر رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ نظام سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجنوں شہروں میں مظاہرے اور ہنگامے جاری ہیں جبکہ بسیج فورس شدید دباؤ میں ہے۔

January 3, 2026

ایران کا موجودہ بحران صرف ایک ملک کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشی ناکامی اور سیاسی جمود مل کر کسی بھی نظام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر حکومت نے عوامی خدشات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ احتجاج مستقبل میں مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جو نہ صرف حکومتی اتھارٹی بلکہ ملک کے مجموعی استحکام کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوں گے۔

January 3, 2026

ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی اور جابرانہ فوجی قبضے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، جیسا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔

January 3, 2026

ایچ ٹی این ورلڈ کے لیے سائن اَپ کریں

بریکنگ نیوز الرٹ

درست وقت میں بریکنگ نیوز alerts حاصل کریں اور دنیا بھر کی اہم ترین خبروں سے آگاہ رہیں۔

سائن اپ کرکے، آپ ہماری پرائیویسی پالیسی سے متفق ہوتے ہیں۔