وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری: تمام پاکستانی سفارتکار محفوظ

اس سے قبل بھی تہران میں حملے پاکستانی سفارتخانے کے قریب ہو چکے ہیں، تاہم اس نوعیت کے واقعات جنگی ماحول میں سفارتی مشنز کیلئے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں
تہران میں پاکستانی ایمبسی کے نزدیک حملہ

دھماکے سفارتی علاقے کے قریب ہوئے جس کے باعث سفارتخانے میں موجود عملہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہوا، تاہم کسی جانی نقصان یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی

March 26, 2026

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائش گاہ کے قریب فضائی حملوں/بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم تمام پاکستانی سفارتی عملہ محفوظ ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سفارتی علاقے کے قریب ہوئے جس کے باعث سفارتخانے میں موجود عملہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہوا، تاہم کسی جانی نقصان یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان، ترکیہ اور مصر خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان فعال سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی تہران میں حملے پاکستانی سفارتخانے کے قریب ہو چکے ہیں، تاہم اس نوعیت کے واقعات جنگی ماحول میں سفارتی مشنز کیلئے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے میں کشیدگی اب سفارتی تنصیبات کے قریب تک پہنچ چکی ہے، جس سے نہ صرف سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں بلکہ ثالثی کی کوششیں بھی مزید حساس ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سفارتی سطح پر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور اپنے عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دیکھئیے:ایران نے امریکی 15 نکاتی منصوبے پر باضابطہ جواب بجھوا دیا، تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *