طالبان مخالف این آر ایف کا بڑا حملہ، گورنر نیمروز مولوی عبدالمنان محمود کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ سورس کے مطابق صوبہ نیمروز کے صدر مقام زرنج میں گورنر نیمروز مولوی عبدالمنان محمود کا قافلہ گورنر ہاؤس سے نکل کر جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے عسکریت پسندوں نے اس پر گرنیڈ سے حملہ کر دیا، قافلہ رک جانے پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں گورنر کے دو گارڈز مارے گئے، گورنر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
بعد ازاں نیشنل لبریشن فرنٹ (جبھۃ ملی استقلال) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اپنے ٹویٹر پر این ایل ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان رجیم سے افغانستان کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔ دوسری جانب جلال آباد لغمان روڈ پر بھی این ایل ایف نے ایک دوسری کارروائی کی جس میں جی ڈی آئی کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڑی میں موجود جی ڈی آئی لغمان کے ایک افسر مولوی شیر محمد سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔