شمالی وزیرستان: نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مفتی فضل الرحمن اور انکا جواں سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ حملے میں نشانہ بننے والے مفتی فضل الرحمن ضلعی حطیب کے بیٹے تھے، اور محبِ وطن شہری تھے۔
ایسے بے ضرر لوگوں پر دہشتگردانہ حملے جہاں سیکیورٹی اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے وہیں محب وطن شہریوں کے لیے بھی باعثِ تشویش ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر نامعلوم مسلح افراد پر ایف آئی ار درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
دیکھیں: باجوڑ میں ایک بار پھر تین روزہ کرفیو نافذ؛ نوٹیفیکیشن جاری