اگرچہ بھارت کو اپریل 2026 تک امریکی پابندیوں سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے، لیکن خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ پابندیوں کے خدشات کے باعث نئی دہلی اس منصوبے میں مزید سرمایہ کاری کے معاملے میں محتاط نظر آ رہا ہے۔

March 5, 2026

آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی خبروں پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ ایرانی حکومت کی خاموشی اس امکان کو تقویت دے رہا ہے کہ اصل شخصیت کے بجائے ان کا ہم شکل نشانہ بنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ تاحال تہران کی وضاحت کا طلب گار ہے

March 5, 2026

جے ایف-17 تھنڈر پاکستان کی دفاعی برآمدی حکمتِ عملی کا محور بن گیا ہے، جس کا مقصد ٹیکسٹائل سے ہٹ کر اسلحہ سازی کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنا ہے

March 5, 2026

وزارتِ اطلاعات نے بندرگاہوں کی 10 مارچ تک بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے

March 5, 2026

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترکمانستانی سفیر سے ملاقات میں توانائی، تجارت اور ٹاپئی گیس منصوبے سمیت سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر زور دیا

March 5, 2026

و جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ کے نشپا بلاک سے یومیہ 3765 بیرل تیل اور ایک کروڑ 12 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے

March 5, 2026

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت؛ پاکستان نے ناروے کے سفیر کو مراسلہ جاری کر دیا

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ناروے کے سفیر کی عدالت میں غیر معمولی شرکت بین الاقوامی سفارتی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان نے ان سے سختی سے کہا کہ آئندہ ایسے اقدامات نہ اٹھائیں۔
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت؛ پاکستان نے ناروے کے سفیر کو مراسلہ جاری کر دیا

سفارتی کمیونیکیشن کے ذریعے ناروے کو باضابطہ طور پر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

December 11, 2025

پاکستان نے ناروے کے سفیر کو باضابطہ ڈیمارش (احتجاجی مراسلہ) جاری کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق، ناروے کے سفیر کی اسلام آباد میں ایک عدالتی سماعت میں غیر معمولی شرکت پر انہیں دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ اقدام سفارتی آداب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس قسم کی موجودگی پاکستان کے اندرونی عدالتی امور میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہے اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔

گذشتہ دنوں ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت دیکھنے کے لیے عدالت میں آئے۔ اگرچہ سفیر نے براہِ راست ٹرائل میں حصہ نہیں لیا، تاہم ان کی موجودگی کو بعض حلقوں نے متعلقہ فریقین کی خواہش پر اثراندازی کے طور پر لیا۔ سفارتی حلقوں کے مطابق، کسی ملک کا سفیر عدالتی کارروائی میں بغیر اجازت شریک ہونا غیر معمولی اقدام ہے اور اس سے حساسیت پیدا ہوتی ہے۔ عام طور پر سفیر عدالت میں تب حاضر ہوتا ہے جب معاملہ اس کے ملک کے کسی شہری سے متعلق ہو یا وہ مبصر کے طور پر کارروائی کا جائزہ لینا چاہے، لیکن اس کے لیے واضح اجازت اور باضابطہ سفارتی ضرورت ضروری ہوتی ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’ریاست مخالف‘ جذبات شیئر کرنے کے الزام میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دونوں پر 30 اکتوبر 2025 کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی جبکہ ایک روز قبل ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مزاری اور چٹھہ کے لیے احتجاج اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ہادی علی چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقررہ وقت سے پانچ منٹ پہلے ہی عدالت پہنچ چکے تھے، تاہم گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ناروے کے سفیر کی عدالت میں غیر معمولی شرکت بین الاقوامی سفارتی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان نے ان سے سختی سے کہا کہ آئندہ ایسے اقدامات نہ اٹھائیں۔ وزارت خارجہ نے سفارتکاروں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ میزبان ملک کے اندرونی عدالتی امور میں کسی قسم کی مداخلت سے گریز کریں۔ اس ضمن میں ناروے کے سفیر کو ویانا کنونشن کے مطابق اصولوں کی پاسداری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ اقدام پاکستان کی عدلیہ اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ سفارتی کمیونیکیشن کے ذریعے ناروے کو باضابطہ طور پر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کے مطابق، عدالتی کارروائی میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت سے گریز کرنا سفارتی آداب کا لازمی جزو ہے اور آئندہ ایسے معاملات میں محتاط رویہ اپنانا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

اگرچہ بھارت کو اپریل 2026 تک امریکی پابندیوں سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے، لیکن خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ پابندیوں کے خدشات کے باعث نئی دہلی اس منصوبے میں مزید سرمایہ کاری کے معاملے میں محتاط نظر آ رہا ہے۔

March 5, 2026

آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی خبروں پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ ایرانی حکومت کی خاموشی اس امکان کو تقویت دے رہا ہے کہ اصل شخصیت کے بجائے ان کا ہم شکل نشانہ بنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ تاحال تہران کی وضاحت کا طلب گار ہے

March 5, 2026

جے ایف-17 تھنڈر پاکستان کی دفاعی برآمدی حکمتِ عملی کا محور بن گیا ہے، جس کا مقصد ٹیکسٹائل سے ہٹ کر اسلحہ سازی کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنا ہے

March 5, 2026

وزارتِ اطلاعات نے بندرگاہوں کی 10 مارچ تک بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے

March 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *