"> نورین خانم کی سرکاری افسر کو دھمکیاں: قانونی ماہرین کا ردِعمل
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین خانم کی سرکاری افسر کو دھمکیاں، قانونی بحث چھڑ گئی

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین خانم کی جانب سے جیل خانہ جات کے افسر عبدالغفور انجم کو سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکیاں دینے کے بعد قانونی ماہرین نے اسے پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین خانم کی جانب سے جیل خانہ جات کے افسر عبدالغفور انجم کو سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکیاں دینے کے بعد قانونی ماہرین نے اسے پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا

نورین خانم نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق مبینہ صورتحال پر جیل افسر کو انجامِ بد کی دھمکیاں دے دیں

February 13, 2026

سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خانم کی جانب سے ایک سرکاری افسر عبدالغفور انجم کو براہِ راست دھمکیاں دینے پر ایک نئی قانونی بحث چھڑ گئی ہے۔ نورین خانم نے اپنے ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر جیل خانہ جات کے افسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق مبینہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

اشتعال انگیز پوسٹ اور پیکا ایکٹ

نورین خانم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “سب کچھ یاد رکھا جائے گا، تمہارا انجام نہایت برا ہوگا۔ تمہاری آنکھیں کام نہیں کریں گی اور نہ ہی تمہارے ہاتھ پاؤں حرکت کر سکیں گے۔ تم بانی پی ٹی آئی کی بینائی ختم کرنے کے ذمہ دار ہو۔” اس اشتعال انگیز تحریر کے بعد قانونی ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل کو ایک پبلک سرونٹ کو ہراساں کرنے اور اس کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ‘پیکا’ ایکٹ کے تحت ایک قابلِ مواخذہ جرم ہے۔

اداروں پر دباؤ اور کاروائی کا مطالبہ

سیاسی حلقوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سرکاری ملازمین کے خلاف اس انداز سے زبان درازی اور اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس طرزِ عمل سے نہ صرف ریاستی اداروں پر غیر ضروری دباؤ بڑھتا ہے بلکہ معاشرے میں انتشار اور قانون شکنی کا خدشہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ اب عوامی اور قانونی حلقوں کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے واضح مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہراساں کرنے کے اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

دیکھیے: عمران خان کو ماہرِ امراض چشم اور بیٹوں سے رابطے کی سہولت دی جائے، سپریم کورٹ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *