مددگار یا مکار؟ اپنوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعات

مددگار یا مکار؟

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

افغانستان میں انسانی بحران: اوچا کی رپورٹ میں طالبان پر سنگین سوالات

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
افغانستان میں انسانی بحران: اوچا کی رپورٹ میں طالبان پر سنگین سوالات

افغانستان میں غذائی قلت اور انسانی بحران میں اضافہ۔ اوچا کی رپورٹ میں طالبان حکومت پر غیر ملکی امداد کی عدم شفافیت اور افیون ذخائر کا الزام عائد کیا گیا۔

November 4, 2026

افغانستان میں طبی سہولیات پر دباؤ بڑھنے کے ساتھ شدید غذائی قلت کی وجہ سے ہسپتالوں میں متاثرہ بچوں کی آمد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بنیادی امداد اور وسائل کی مسلسل کمی کے باعث ملک بھر میں لاکھوں خاندان انتہائی ابتر معاشی حالت کا شکار ہیں۔

اوچا کے جاری کردہ بیان کے مطابق صحت کے مراکز میں گنجائش ختم ہو رہی ہے اور غذائی قلت کے شکار بچوں کا علاج مسلسل دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں طالبان حکومت کی ترجیحات پر سوالات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک طرف عام شہری شدید فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں تو دوسری جانب حکومتی سطح پر وسائل کو ڈرون سازی اور دیگر دفاعی سرگرمیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کمانڈرز کے پاس تقریباً 5.9 ارب ڈالر مالیت کے افیون کے ذخائر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کابل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے لیے بھیجی گئی 8 ارب ڈالر کی عالمی انسانی امداد میں سے 91 فیصد رقم کا کوئی شفاف حساب کتاب یا سراغ دستاب نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کو مجموعی طور پر 17.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی امداد حاصل ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود عام افغان شہری بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بدحالی کے بحران سے نبرد آزما ہیں۔ اوچا نے خبردار کیا ہے کہ امدادی فنڈز کی غیر شفافیت اور انتظامی عدم توجہ کی قیمت معصوم بچوں اور غریب خاندانوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کچھ بڑا کرنا ہوگا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *