"> اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

اورکزئی میں امن کمیٹی اور فتنۃ الخوارج کے درمیان جھڑپ، 2 خارجی دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کی سنٹرل تحصیل کے علاقے سنگھڑا میں مقامی امن کمیٹی اور فتنۃ الخوارج کے ذیلی گروہ لشکرِ اسلام کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ جھڑپ کمانڈر محمد دین کے زیرِ کمان سرگرم خارجی گروہ کے ساتھ پیش آئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امن کمیٹی نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملتے ہی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت ان کے راستے پر گھات لگائی۔ اس بروقت کارروائی کے نتیجے میں 2 خارجی دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فورسز نے فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

علاقے میں مقامی آبادی اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی دیکھی جا رہی ہے۔ غیور مقامی عوام نے امن کمیٹی کا ساتھ دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے خطے میں امن دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دیکھیے: وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *