سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
افغان طالبان سے تعلق
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد افغان طالبان سے وابستہ تھے اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ واضح رہے کہ فتنہ الخوارج ریاستی طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروہوں کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں اور برآمد کیے گئے اسلحے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
دیکھیے: افغانستان میں ٹی ٹی پی، القاعدہ سمیت 20 دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں: اقوام متحدہ





