پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ دونوں ممالک نے تجارت کے لیے سرحدی راستے کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طورخم، انگور اڈہ اور غلام خان بارڈر سمیت دیگر اہم سرحدی راستے آئندہ چند دنوں میں تجارت کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ جبکہ اسپین بولدک بارڈر پر تجارت کے لیے پہلے ہی کھول دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز | طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں جاری۔۔۔!!
— HTN Urdu (@htnurdu) October 21, 2025
پاک افغان سرحدی کشیدگی کے بعد تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں سب سے مرکزی سرحد طورخم کو بھی تجارت کیلئے کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مال بردار گاڑیاں طورخم پر پہنچ گئی ہیں اور اعلان ہوتے ہی… https://t.co/exondfraEq pic.twitter.com/QbPSFYWZ19
ذرائع کے مطابق کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر اپنے اپنے مقامات پر پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے دیگر محکموں کو بھی ضروری ہدایات دی گئیں ہیں۔
ماہرین کے نزدیک پاک افغان سرحد کی بحالی سے نہ صرف دونوں ممالک کو معاشی طورپر فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ خطے میں کامیاب جنگ بندی کے بعد کامیاب سفارت کاری کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔
دیکھیں: چین نے پاک افغان جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا