وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک۔ چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور صدیوں پر محیط دوستی کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے چین کو پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
چینی سفیر سے ملاقات
وفاقی ویرِ داخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سیکیورٹی تعاون میں اتفاق
ملاقات کے دوران جانبین نے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر غور کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسی طرح چین کی وزارت خارجہ نے بھی اس المناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر تعاون جاری رکھے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور ہماری قوم نے قیامِ امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
دیکھیں: چین نے جوہری توانائی کے حصول میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا